ساہیوال، آئل ٹینکر چھیننے والے ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ

ساہیوال(بیورورپورٹ)آئل ٹینکرچھیننے والے 4نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف‘10 رو ز بعد مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق 24دسمبر کو نواحی گاؤں 55/5-L کے قریب ڈرائیور آئل ٹینکر نمبر 1316/LXS بورے والا سے لاہور جارہاتھا کہ راستے میں 4نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور ڈرائیور فرزند اور ذیشان حیدر کو رسیوں سے باندھ کر آئل ٹینکر پٹرول سمیت مالیتی60لاکھ روپے چھین کرفرار ہوگئے۔ پولیس تھانہ یوسف والا نے نعیم انور کی رپورٹ پر نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں