ساہیوال بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 12 جنوری کو ہوں گے

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ بار ساہیوال کے سالانہ انتخابات 12جنوری کو منعقد ہوں گے۔ انتخابات میں بلامقابلہ فنانس سیکرٹری اور لائبریری سیکرٹری کے علاوہ 10 ایگزیکٹو ممبران منتخب ہو گئے۔تفصیلا ت کے مطابق ڈسٹرکٹ بار ساہیوال کے سالانہ انتخابات میں صدر کے لئے ملک رزاق احمد ڈھکو‘ملک سلیم کوڈھن‘چوہدری طاہر سعید‘ نائب صدر کیلئے مہر یونس جاونس‘چوہدری محمدمجاہد‘رانا طاہر سعید‘جنرل سیکرٹری کیلئے چوہدری ندیم بشیر‘محمدنواز بلوچ‘رانا عامر شفقت اورجوائنٹ سیکرٹری کیلئے چوہدری ذیشان اور چوہدری عامر سعید کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ فنانس سیکرٹری مظہر فرید دادڑہ اور لائبریری سیکرٹری محمدارشاد خان ایڈووکیٹ بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں جبکہ 10ایگزیکٹو ممبران میں شیخ محمداسلم‘حشمت علی ڈوگر‘رانا محمدساجد‘رجب علی خان‘ چوہدری محمدارشد‘محمدشفیق بھون‘ملک میاں خاں‘ملک ریاست علی کوڈھن‘فخر عباس اور جاوید سہوترا منتخب ہوئے ہیں۔ بار کے انتخابات کے لئے ملک اظہر علی پھلروان اور محمدعبدالرؤف سندھو اور رانا ساجد حبیب ایڈووکیٹ پرمشتمل تین رکنی الیکشن کمیشن تشکیل دیاگیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں