ساہیوال پولیس کے شکایات سیل کا افتتاح

ساہیوال (بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن (ر) محمدعلی ضیاء نے کہاہے کہ عوام کو پولیس کی معیاری اور بہترین سروسز کی فراہمی پر یقین رکھتا ہوں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں شکایت سیل نئے فرنشڈ روم میں شفٹ کردیا ہے اورشکایات کے ازالہ کیلئے آنے والے شہریوں کے بیٹھنے کیلئے انتظار گا ہ میں بھی بہترین سہولیات فراہم کردی گئی ہیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی کوئی دقت درپیش نہ ہو اور وہ اپنے مسائل اچھے ماحول میں بیٹھ کر حل کروا سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے شکایت سیل کے نئے آفس کے افتتاح کے موقع پر عوامی مسائل سنتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وہ خودروزمرہ بنیاد پرشکایت سیل میں شہریوں کے مسائل سنیں گے اورانکی ہر ممکن داد رسی کی جائے۔شکایت سیل میں سائلین کے بیٹھنے کیلئے بہترین فرنشڈ روم بنایاہے جہاں پینے کیلئے صاف فلٹر شدہ پانی‘ موسم کے لحاظ سے ائر کنڈیشنڈاورہیٹر کا انتظام کیا گیا۔عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائیگی۔محکمہ پولیس کی جانب سے فراہم کی جانے والی سروسز میں مزید بہتری لائی جارہی ہے۔ تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ او ز کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ عوام کے پولیس سے متعلقہ مسائل تسلی سے سنیں ان سے اچھے اخلاق سے پیش آئیں اور انکی ہر ممکن داد رسی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شکایت سیل اور خدمت مرکز میں سائلین کی داد رسی کے لیے اعلیٰ تعلیم یافتہ خوش اخلاق‘پیشہ وارانہ مہارت رکھنے والے نوجوان پولیس افسران جن میں خواتین پولیس افسران بھی شامل ہیں تعینات کئے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں