ساہیوال، پولیس کی کارروائی، ڈکیت گینگ گرفتار

ایس ایچ او تھانہ فرید ٹاون اے ڈی شاہین نے تین رکنی بین الاضلاعی انتہائی خطرناک ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا.گرفتارڈکیت گینگ میں سرغنہ زوار عرف زواری سگلہ ،عارف ماچھی اور اسد عرف اسدی شامل ہیں.زمان کے قبضہ سے لوٹا ہوا مال برآمد جس میں تین لاکھ 65 ہزار روپےنقدی، موبائل فون اور 2 موٹر سائیکلیں بھی شامل ہیں.ملزمان تھانہ فرید ٹاؤن میں ڈکیتی کے 8 مقدمات کے علاوہ دیگر تھانوں کے متعدد مقدمات میں بھی مطلوب تھے
ملزمان کے قبضہ سے تین عدد پسٹل 30بور اسلحہ ناجائز بھی برآمدہوا ہے.ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء نے پولیس ٹیم کی اس کارکردگی کو سراہا ہے، ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں