ساہیوال(بیورورپورٹ)اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ راؤ زاہد اقبال نے کہاہے کہ کرپٹ ملازمین کیلئے ساہیوال اراضی سنٹر میں کوئی گنجائش نہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو کی ذاتی دلچسپی کے باعث اراضی سنٹر میں اصلاحات کی گئی ہیں جس کے باعث سروسز میں مزید بہتری آئی ہے۔ ایک ملاقات میں انہوں نے کہاکہ اراضی ریکارڈ سنٹر کم وسائل کے باوجود عوا م کو بہتر اور فوری سروسز مہیا کرنے کیلئے کوشا ں ہے۔ اراضی ریکارڈ سنٹر میں ٹاؤٹ مافیا کے خاتمے اور کرپشن کیخلاف خصوصی مہم شروع کی گئی ہے اور اس حوالہ سے سنٹر کے تمام ایس سی اوز اور ملازمین کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹاؤٹ مافیا پر کڑی نظررکھیں۔ا نہوں نے کہاکہ اگر کوئی بھی ایس سی او ٹاؤٹ مافیا کے ساتھ ساز بازیا رشوت میں ملوث پایاگیاتو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ا نہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ کرپشن کے خلاف جنگ میں ہمارا ساتھ دیتے ہوئے
اراضی سنٹر میں فرد کے حصول‘ نام درستگی‘ انتقال کے اندراج اور بیانات کے لئے کسی بھی ملازم کو رشوت یا بخشش نہ دیں تاکہ کرپشن کاخاتمہ یقینی بنایاجاسکے۔
