ساہیوال(بیورورپورٹ)تھانہ سول لائن کی حدود میں سرچ آپریشن‘35مشکوک افراد کی بائیو میٹرک تصدیق‘ 3ملزمان گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن پولیس نے بستی امیراں اور گلستان روڈ پر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ سرچ آپریشن کے دوران مشکوک گھروں کی تلاشی لی اور 35مشکوک افراد کی بذریعہ بائیو میٹرک کوائف کی تصدیق کی۔ تصدیق ہونے پر انہیں چھوڑ دیا جبکہ ایک اشتہاری ملزم اور عارضی قیام گاہ ایکٹ کے تحت دستگیر وغیرہ دو ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔
