ساہیوال، جوا ریوں کے خلاف پولیس کے چھاپے

ساہیوال(بیورورپورٹ) پرچی جواریوں کے خلاف پولیس کے چھاپے‘9ملزمان گرفتار‘نقدی وٹک برآمد۔ تفصیلات کے مطابق غلہ منڈی پولیس نے پرچی جواریوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پیر بخاری روڈ پر چھاپہ مارکر ساجد وغیرہ 4ملزمان سے نقدی وٹک 4160روپے اور لاری اڈا کے قریب چھاپہ مارکر ظہیر عباس وغیرہ 5 ملزمان کو گرفتارکرکے ان سے نقدی وٹک 1340روپے اور پرچیاں برآمد کرلی۔ ملزمان پرچی جواء کھیل رہے تھے کہ پولیس نے ایک اطلاع پر چھاپہ مارکر انہیں گرفتارکیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں