ساہیوال، مختلف وارداتوں‌میں کمپیوٹر اور موبائل چوری

ساہیوال(بیورورپورٹ) ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتیں‘ چور اورڈاکومویشی‘موبائل‘کمپیوٹر اور ٹی وی وغیرہ لے اڑے۔ ڈکیتی کی واردات چک نمبر57/G-Dمیں رات کے وقت ہوئی یہاں حشمت علی وغیرہ تین ڈاکو محمد اکرم کی ڈھاری میں گھس آئے اور گن پوائنٹ پر حشمت اور عالم شیر کو یرغمال بناکر ڈھاری سے بھینس مالیتی3لاکھ روپے لیکر فرارہوگئے۔ چوری کی مختلف وارداتوں موسی پور میں اکبروغیرہ7ملزمان نے پرویز عباس کے احاطہ مویشیاں کو نقب لگاکر بچھڑا اور جھوٹا مالیتی2لاکھ75ہزار روپے‘89/6-Rمیں شہزاد وغیرہ 4ملزما ن نے محمد حبیب کے گھر سے بکرا مالیتی 30ہزارروپے اور 93/6-Rمیں نذر وغیرہ2ملزمان نے محمد سہیل جاوید کی دوکان کی چھت پھاڑ کر دوکان سے موبائل فون‘کمپیوٹر اور ٹی وی وغیرہ مالیتی1لاکھ83ہزارروپے چرالی۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں