ساہیوال، آرٹس کونسل کے زیر اہتمام آرٹ ورک کلاسز کا آغاز

ساہیوال(بیورورپورٹ) ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام بچیوں کو مختلف آرٹ ورک سکھانے کے لئے 3روزہ ورکشاپ کا آغاز ہو گیا ہے جو 3روز جار ی رہے گی۔ورکشاپ میں بچیوں کو گلاس ایچنگ ٹیکنیک،سٹاکنگ نیٹ فلاور،خشک پتوں پر سجاوٹ،کیلی گرافی،ٹیکنیک،کرسٹل دانا ورک،کوالنگ پیپر ورک اور سنڈ بلاسٹنگ کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے،یہ ورکشاپ لاہور کی معروف آرٹ فرم روبن آرٹ اور صنعت زار کے تعاون سے منعقد کی جا رہی ہے۔ورکشاپ کا افتتاح سابق ڈائریکٹر کالجز قاضی عبدالناصر نے کیا جبکہ اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل سید ریاض ہمدانی،روبن آرٹ کے مینجنگ ڈائریکٹر اختر محموداور آرٹ ٹیچرز محمد ندیم اور اویس اختر بھی موجود تھے۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی نے ورکشاپ کی غرض و غایت بیان کرتے ہوئے بتایا کہ بچیوں کو آرٹ کی جدید ٹیکنیک سکھانے کا مقصد انہیں مارکیٹ کی ضرورت کے مطابق ہنر مند بنانا ہے تا کہ وہ خود روز گار بھی حاصل کر سکیں کیونکہ ورکشاپ میں سکھائے جانے والے کاموں کی مارکیٹ میں بہت مانگ ہے اور یہ آرٹ تیز سے مقبول ہو رہا ہے۔آرٹس کونسل ان ورکشاپوں کے انعقاد کو مستقل بنیادوں پر منعقد کروائے گا تا کہ زیادہ سے زیادہ بچیاں ہنر سیکھ کر باعزت روز گار حاصل کر سکیں۔انہوں نے ورکشاپ کے انعقاد میں روبن آرٹ لاہور اور صنعت زار کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں