پرائمری سکول کے اساتذہ کی سرما کی تعطیلات ختم

ساہیوال(ایس این این) سرکاری سکولز کے پرائمری ٹیچرز کی موسم سرما کی تعطیلات ختم کر دی گئیں. سرما کی تعطیلات میں ٹیچر ٹریننگ کروانے کا فیصلہ. ٹیچرز پریشان. تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولز کے پرائمری ٹیچرز کی تعطیلات ختم کرتے ہوئے محکمہ تعلیم پنجاب نے سکول ٹیچرز کی ٹریننگ کروانے کا حکم جاری کر دیا ہے. امسال یہ ٹریننگ 24 سے 29 دسمبر تک ہو گی اور تمام ٹیچرز اس میں شرکت کے پابند ہوں‌گے. سرکاری سطح پر اس ٹریننگ کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے. حکومت پنجاب کے اس حکم نامے پر اساتذہ میں بے چینی پائی جاتی ہے. اساتذہ کے مطابق گرما اور سرما کی تعطیلات صرف طلبا کی وجہ سے دی جاتی ہیں. تعطیلات کے دوران بھی وہ محکمے کی مختلف میٹنگز میں شرکت کرتے رہتے ہیں. سرما کی تعطیلات میں ہر خاندان میں شادیوں کی تاریخیں تعطیلات کی وجہ سے مقرر کی جاتی ہیں. تعطیلات کے خاتمے کی صورت میں ان کی سماجی زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں