چیچہ وطنی، ہیڈ مسٹریس کے رویے سے دلبرداشتہ خاتون کی خودسوزی کی کوشش

چیچہ وطنی(ایس این این)گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول چیچہ وطنی میں درجہ چہارم خاتون ملازم کی مٹی کا تیل چھڑک کر خود سوزی کی کوشش.شمائلہ نامی خاتون ملازم نے ٹرانسفر لیٹر نہ دینے پر ہیڈ مسٹریس درخشندہ کے رویے سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کرنے کی کوشش کی ۔ذرائع کےمطابق ہیڈ مسٹریس کی شکایت پر پولیس تھانہ سٹی ملازمہ کو حراست میں لیکر تھانے لے گئ ۔ پولیس اہلکاروں نے بغیر لیڈی پولیس کانسٹیبل خاتون کو تھانے منتقل کیا ۔ ذرائع کے مطابق 40 سالہ خاتون ملازمہ بیوہ ہے اور 6 بچوں کی واحد کفیل ہے ، شوہر کی وفات کے بعد 2016 میں اس نے ملازمت شروع کی تھی ۔ٹرانسفر آرڈر جاری ہونے کے باوجود ہیڈ ٹیچر درخشندہ نے اسے ڈسچارچ سلپ جاری نہیں کی جس پر خاتون نے خود سوزی کی کوشش کی.

اپنا تبصرہ بھیجیں