ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ ساہیوال انٹر تحصیل انڈر 16بوائز اینڈ گرلز بیڈمنٹن مقابلے جمنیزیم ہال میں منعقد ہوئے۔مقابلوں میں تحصیل ساہیوال اور چیچہ وطنی کے ٹیموں حصہ لیا۔انڈر 16بوائز مقابلوں میں تحصیل ساہیوال کی ٹیم نے اول پوزیشن جبکہ گرلز میں تحصیل چیچہ وطنی کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔یہ بات ڈویژنل سپورٹس آفیسر اکبر مراد نے ایک پریس ریلیز میں بتائی۔انہوں نے کہا کہ مقابلوں میں ضلع بھر سے منتخب ہوے والے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔انہو ں نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ انڈر 16مقابلوں کا انعقاد کر رہا ہے۔
