ساہیوال، قومی اردو کانفرنس، معروف شاعر انور مسعود کے ساتھ ایک شام

ساہیوال(بیورورپورٹ)قومی اردو کانفرنس کے سلسلے میں ملک کے معروف شاعر انور مسعود کے ساتھ ایک شام منائی گئی جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو جبکہ مہمان اعزاز یونیورسٹی آف ساہیوال کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ناصر افضل تھے۔تقریب کا اہتمام ساہیوال آرٹس کونسل نے بارانی انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے کیا تھا جس میں ڈاکٹر سید ریاض ہمدانی اور سی ای او میاں محمد ساجد کے علاوہ عمائدین شہر‘کانفرنس کے شرکاء‘اساتذہ اور طلبا وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔انور مسعود نے اپنی معروف نظموں اور مزاحیہ قطعات کے ذریعے حاضرین محفل کو محظوظ کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے انور مسعود کو اردو ادب کا لیونگ لیجنڈ قرار دیا اور کہا کہ ان کے قطعات اور نظمیں مزاح کے ساتھ ساتھ سننے والوں کو سوچنے پر بھی مجبور کرتی ہیں جس سے معاشرے میں اصلاح کا عمل تیز ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اشعار کے ذریعے معاشرتی مسائل کی نشاندہی ایک کٹھن کام ہے جسے انور مسعود نے کما حقہ ادا کیا۔تقریب میں انور مسعود نے اپنی مشہور نظموں‘ بنیان‘ماں امبڑی‘کی پئی جانے بھولئے مجے سمیت نئی نظمیں اور قطعات سنا کر حاضرین سے بے پناہ داد وصول کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں