ساہیوال، نامعلوم افراد خاتون سے پرس چھین کر فرار

ساہیوال(بیورورپورٹ)نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزم نے خاتون سے ڈرا دھمکاکر پرس‘موبائل اور نقدی چھین لی۔تفصیلات کے مطابق ایک خاتون سنیلہ امین اپنی خالہ کے ہمراہ بازار جارہی تھی کہ گولچکر کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار نے خاتون کو ڈرا دھمکا کر پرس‘موبائل اور نقدی 9500روپے چھین لیا اور فرارہوگیا۔پولیس تھانہ فتح شیر نے نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں