ساہیوال(بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شفیق احمد خان نے کہاہے کہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ سابقہ حکمرانوں کی کرپشن سے ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے جس سے پی ٹی آئی کی حکومت ملک کو جلد ان مسائل سے نکالنے میں کامیاب ہو جائے گی۔ اخبا رنویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے 100دنوں میں پاکستان کو بڑے معاشی بحران اورمہنگائی کے طوفان سے بچالیاہے۔ حکومت منی لانڈرنگ روکنے اور بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔ ماضی کے حکمرانوں نے ہماری حکومت کو خالی خزانہ‘ قرض کابوجھ اورکشکول ورثہ میں دیا۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر دوست ممالک بھرپور اعتماد کا اظہارکرتے ہوئے پاکستان کی بھرپور مددکررہے ہیں۔
