چیچہ وطنی، سگے بہن بھائی کے قاتل کو سزائے موت

چیچہ وطنی(ایس این این ) چیچہ وطنی میں سگے بہن بھائی کے قاتل کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی. چیچہ وطنی ایڈیشنل سیشن جج رانا خلیل احمد خاں نے تھانہ سٹی کے مشہور دوہرے قتل کا فیصلہ کرتے ہوئے ملزم وسیم صفدر کو 2 مرتبہ سزائے موت 1 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی. واضح رہے کہ ملزم محمد وسیم نے ستمبر 2018 میں اپنے حقیقی بھائی عبدالرحمن کا گلا کاٹابعد میں دیگر بہن بھائیوں ، والدہ اور والد پر تیز دھار آلے سے وار کیے تھے جس کے نتیجے میں عبدالرحمن موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ اس کی بہن ہسپتال میں جا کر دم توڑ گئی تھی ۔ملزم وسیم صفدر کو اپنے حقیقی والد. والدہ 2 بھائیوں کو زخمی کرنے کے جرم میں 10 سال قید 50 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا بھی حکم سنایا گیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں