ساہیوال،پولیس کے چھاپے، تحریک لبیک کے درجنوں کارکن گرفتار

ساہیوال(بیورورپورٹ)تحریک لبیک کے 2درجن کے قریب کارکنان کوگرفتار کرکے نظربند کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک پاکستان کے قائدعلامہ خادم حسین رضوی کی احتجاجی کال کے پیش نظر حکومت نے کارکنان کی گرفتاری کاحکم دیا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے 3ایم پی او کے تحت نظربندی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ پولیس نے ساہیوال ضلع سے غلام محسن‘ محمدفاروق‘ فداحسین‘ نزاکت علی‘ راناغوث‘ محمدعابد بلوچ‘ محمدعامر‘ وجاہت راغب شاہ‘ محمدلطیف‘ محمدخالق ودیگر کوگرفتارکرکے سنٹرل جیل ساہیوال میں ایک ماہ کے لئے نظربندکردیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں