ساہیوال( بیورورپورٹ)سابقہ مقدمہ بازی کی رنجش پر دو نامعلوم ملزمان کی ایک شخص کی ایماء پر فائرنگ ‘ فائر موٹرسائیکل پرلگے‘مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گائوں 60/5-Lمیں اے ایس آئی محمد صدیق اور ارشاد وغیرہ کے درمیان سابقہ مقدمہ بازی تھی اور ارشاد وغیرہ کو سخت رنج تھا۔ وقوعہ کے روز محمد صدیق اپنی موٹرسائیکل پر اپنے سسرال جارہاتھا کہ راستے میں 2نامعلوم ملزمان نے ارشاد کی ایماء پر اسے جان سے ما ر دینے کی نیت سے فائرنگ کی اور فائر موٹرسائیکل پر لگے۔ خوش قسمتی سے صدیق محفوظ رہا۔ پولیس تھانہ یوسف والا نے ارشاد وغیرہ 3ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔
