علی ظفر، میشا شفیع اسکینڈل، عدالت نے ثبوت مانگ لیے

لاہور(ایس این این) لاہورکی سیشن عدالت نے اداکار اور گلوکار علی ظفر کی طرف سے ہتک عزت کے کیس میں گلوکارہ میشا شفیع کے وکلا سے 12 دسمبر کو جواب طلب کر لیا، عدالت نے میشا شفیع کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر ثبوت بھی مانگ لیے۔ایڈیشنل سیشن جج لاہورشکیل احمد نےاداکار اور گلوکار علی ظفر کی طرف سےگلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے کیس کی سماعت کی۔
علی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف 100کروڑ روپے ہرجانےکا دعویٰ دائر کر رکھا ہے، علی ظفرکا مؤقف ہے کہ میشا شفیع نے جھوٹی شہرت کے لیے ان پرجنسی طور پر ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات لگائے، ان الزامات سے پوری دنیا میں اُن کی شہرت متاثر ہوئی۔علی ظفر نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ میشا شفیع کو100کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے میشا شفیع کے وکلا سے 12 دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں