ساہیوال، گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ نوجوان بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا

ساہیوال (بیورورپورٹ ) گھریلو جھگڑے کے باعث بجلی کھمبے پر چڑھ کر خود کشی کی کوشش‘ ریسکیو 1122 نے زخمی نوجوان کو کھمبے سے بحفاظت اتار کر ہسپتال منتقل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے نواحی گائوں 134/9-L میں 35سالہ نوجوان شمشیر نے گھریلو جھگڑے کے باعث بجلی کے کھمبے پر چڑ ھ کر خودکشی کرنے کی کوشش کی اور اس دوران شمشیر کاپائوں بجلی ٹرانسفارمر سے لگاتو اسے زور دار کرنٹ لگا اور وہ زخمی ہوکر نیچے کی طرف کھمبے پر لٹک گیا۔ ریسکیو1122 نے اطلاع ملنے پر فوری پہنچ کر واپڈا اور پولیس سے رابطہ کرکے بجلی کی بحالی رکوائی اورنوجوان کو کھمبے سے بحفاظت اتارکر ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا جہاں پر وہ زیر علاج ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں