ساہیوال، 3 افراد گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھین کر فرار

ساہیوال( بیورورپورٹ) تین نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر نوجوان سے موٹرسائیکل چھین لی ‘تفصیلات کے مطابق گلشن علی ہائوسنگ سکیم کا رہائشی اعجاز علی رات کے وقت موٹرسائیکل پر دوائی لینے گھر سے پاکپتن چوک جارہاتھا کہ راستے میں3نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور اس سے موٹرسائیکل نمبری6381/SLO نقدی وموبائل فون کل مالیتی 70ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ چوری کی واردات قصبہ ہڑپہ میںہو ئی یہاں نامعلوم ملزمان نے سید سہیل عابد کے احاطہ مویشیاںسے بکرا وبکری مالیتی 40ہزارروپے چراکرلے گئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں