ساہیوال، جشن عید میلاد النبی ؐ آج منایا جائے گا

ساہیوال( بیورورپورٹ) پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جشن عید میلاد النبی ؐ مذہبی جوش وجذبے سے منایاجائے گا ۔ ساہیوال اور گردونواح میں جلوس نکالے جائیں گے۔ محافل میلاد النبی ؐ کا انعقاد ہوگا اور علماء کرام نبی کریم ﷺ کی زندگی کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالیںگے۔ دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی اور دورودسلام کی محافل سے ہوگا ۔ ضلع بھر میں 75سے زائد مختلف مقامات پر جلوس نکالے جائیںگے۔ ساہیوال میں عید میلاد النبی ؐ کا مرکزی جلوس جامعہ فریدیہ سے پیر ابولنصر منظوراحمد شاہ کی قیادت میں صبح ساڑھے8بجے کے قریب نکالاجائے گا۔ غلہ منڈی سے عید میلاد النبی ؐ کا جلوس جامعہ شرقیہ رضویہ سے نکالاجائے گا ۔دیگر مقامات سے نکلنے والے جلوس مزدور پلی پر اکٹھے ہوںگے اور یہ ایک بڑے جلوس کی شکل اختیار کرجائیںگے۔ جلوس میں مولانا منظور احمد شاہ ‘ڈاکٹر مظہر فرید شاہ ‘مفتی امام بخش ندیم ‘ودیگر علماء کے علاوہ ممبران اسمبلی پیر سید عمران احمد شاہ ‘محمد ارشد ملک‘ حاجی شیخ محمد چوہان ‘ علی شکو ر‘رانا آفتاب احمد ‘حاجی احسان الحق ادریس ‘شیخ اعجاز احمدرضا ‘ حاجی سہیل انجم انصاری ‘چوہدری محمد ماجدعلی اور دیگر مختلف جماعتوںکے راہنما شرکت کرینگے۔ جلوس مختلف راستوںسے ہوتا ہوا بلدیہ گرائونڈ پہنچے گا جہاںپر سیرت النبی ؐ کانفرنس منعقد ہوگی۔جہاز گرائونڈ ‘کوٹ خادم علی شاہ ‘بھٹونگر ‘ڈسپنسری روڈ ‘90/9-L ‘قصبہ نورشاہ ‘چرچ روڈ ‘یوسف والا ‘اڈا کمیر ‘قصبہ ہڑپہ اور دیگر مختلف مقامات پر چھوٹی چھوٹی ریلیاں نکالی جائیںگی اور محافل نعت کی تقریبات منعقد ہونگی۔ رات کو سرکاری وغیر سرکاری عمارتوں اور بازاروں میںچراغاں کیاجائے گا ۔ جلوس کے مختلف راستوںکو رنگ برنگ خوبصورت جھنڈیوں اورلائٹوںسے سجایاگیاہے۔ مرکزی جلوس کی فول پروف سکیورٹی کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے سکیورٹی پلان جاری کردیاہے جس کے تحت پولیس ‘ایلیٹ فورس اورٹریفک پولیس کے علاوہ رضا کار بھی ڈیوٹی دیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں