ساہیوال، 4 ڈاکوؤں نے فیملی کو لوٹ لیا

ساہیوال ( بیورورپورٹ)چارنامعلوم کار سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر کیری ڈبہ میں سوار فیملی کو لوٹ لیا۔ ڈکیتی کی واردات 65/5-Lکے قریب ہوئی یہاں محمد عثمان اپنی فیملی کے ہمراہ کیری ڈبہ میں سوار گھر سے 65/5-Lجارہاتھاکہ راستے میں4نامعلوم کار سوار ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور طلائی زیورات و نقدی 15ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔چوری کی واردات 51/5-Lمیںہو ئی یہاں احمد علی وغیرہ 6ملزمان نے سرفراز کے گھر سے گندم اور واٹر پمپ وغیرہ چرالئے۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں