ساہیوال، عید میلاد النبیﷺ کے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے : ڈی پی او

ساہیوال ( بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن ( ر) محمد علی ضیاء نے کہاہے کہ عید میلاد النبیﷺ ضلع ساہیوال میں بھی نہایت عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش سے منائی جائے گی۔اس سلسلہ میں محافل نعت‘محافل میلاد‘سیرت سیمینارز‘سیرت کانفرنسیں اور جلوس و اجتماعات کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ربیع الاول کے سلسلہ میں ہونے والے پروگراموںکے پر امن انعقاد کے لیے علماء کرام کی معاونت نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شخص کو فرقہ وارانہ گفتگو یا تقریر کرنے کی اجازت نہ ہوگی۔ اس سلسلے میں علماء کرام اپنی صفوں میں اتحاد پیداکریں مذہبی بھائی چارے اوریگانگت کو فروغ دیں۔عوام اپنے ارد گرد شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔ کسی کو بھی فرقہ وارانہ پمفلٹ کی اشاعت اور تقسیم کی ہرگز اجاز ت نہیں ۔ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پرسختی سے پابندی ہے۔ مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے لیے4ڈی ایس پیز‘ 11انسپکٹرز‘ 26سب انسپکٹرز‘ 59اسسٹنٹ سب انسپکٹرز‘363ہیڈکنسٹیبلان و کنسٹیبلان اور103قومی رضاکاران ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کے مقررہ روٹ کی مکمل طور پر سویپنگ کی جائیگی اور ٹریفک کے بہائو کے لیے متبادل انتظامات کئے جائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں