ساہیوال آرٹس کونسل کی ویب سائیٹ کا افتتاح کر دیا گیا

ساہیوال (بیورورپورٹ)کمشنر ساہیوال ڈویژن عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ مقامی کلچر کو جدید تقاضوں پر فروغ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،گمنام اور کم وسیلہ آرٹسٹ کے فن کو ابھارنے کیلئے آرٹس کونسل اپنا اہم کردار ادا کرے ،اپنی ثقاقت اور روایات کو نئی نسل میں روشناس کروانے کیلئے بے حد ضروری ہے کہ ایسے ایونٹس منعقد کئے جائیں جس میں بچوں کی شمولیت بے حد ضروری ہو،صحت مند معاشرے ثقافتی سرگرمیو ںاور علاقائی روایات کے ساتھ ہمیشہ زندہ رہتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ساہیوال آرٹس کونسل کی ویب سائٹ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی ،ایرڈ یونیورسٹی کے منتظم اعلی میاں محمد ساجد بھی موجود تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کلچر کے فروغ کیلئے جدید طریقہ کار ٹیکنالوجی اپنا کر انسانی زندگیوں اور رویوں میں گہر ا اثر ڈال سکتے ہیں ۔عصر ی ترقی کے ساتھ جڑ کر ہمیں اپنی ثقافت اور روایات کے ساتھ خود اور اپنی نئی نسلوں کو قائم رکھنا ضروری ہے ۔ڈائریکٹر آرٹس کونسل سید ریاض ہمدانی نے اس موقع پر کہا کہ اس ویب سائٹ کے ذریعے اہلیان ساہیوال آرٹس کونسل میں ہونے والی تقریبات بارے معلومات حاصل کر سکیں گے ،مختلف پروگرامز کی تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی سے لوگوں کو اپنی ثقافت سے روشناس اور محبت میں اضافہ ہو گا ۔ویب سائٹ کی بارے تفصیلات بتاتے ہوئے میاں محمد ساجد نے کہا کہ ویب سائٹ کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈائنامک طرز پر مبنی ہے جس میں آرٹس کونسل میں ہونے والی تقریبات کے بارے میں تمام انفارمیشن دستیاب ہو گی اور تمام ایونٹس کی ویڈیوز بھی دستیاب ہونگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس پر مستقبل اور سابقہ تمام تقریبات کی معلومات حاصل کی جا سکیں گی۔ انہو ںنے مزید بتایا کہ ویب سائٹ کی SEOپر کام ہو رہا ہے جس کے ذریعے گوگل سرچ میں یہ ویب سائٹ نمایاں طور پر سامنے آئیگی۔اس ویب سائٹ کو مزید موثر بنانے کیلئے ساہیوال ڈویژن کی تمام ثقافتی صلاحیتوں کو واضح کرنے کے تحقیق کا عمل بھی جاری ہے جو جلد اس ویب سائٹ کی زینت بنے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ لو گ اس ویب سائٹ کو www.swlac.punjab.gov.pk پر وزٹ کر سکتے ہیں ۔تقریب کے آخر میں ڈائریکٹر آرٹس کونسل نے آرٹس کونسل کو دیئے گئے اس تحفے پر ایرڈ یونیورسٹی کے منتظم اعلی میاں محمد ساجد کو شکریہ ادا کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں