ساہیوال، نجی سکول گرانے کی تحقیقات کا حکم

ساہیوال(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب نے سیل شدہ نجی سکول کو گرانے اور سکول کا سامان غائب کرنے پر کمشنر ساہیوال کو تحقیقات کاحکم دید یا۔ تفصیلات کے مطابق فتح شیر کالونی میں واقع ایک نجی سکول کے ایڈمن آفیسر سید مرتضیٰ عابد نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو درخواست دی کہ 12جنوری 2017 کو اس وقت کے ڈی سی او شوکت علی کھچی کے حکم پر سکول ورہائش کوسیل کردیااور بلڈنگ مالک نے پلاننگ کے تحت چند روز بعد ہی سیل شدہ سکول کو زمین بوس کرکے سکول و رہائش پر موجود سامان غائب کردیا حالانکہ سکول مالک اور بلڈنگ مالک کے درمیان کرایہ داری کاتنازعہ عدالت میں زیر سماعت تھا لیکن اسکے باوجود سیاسی پشت پناہی پر بلڈنگ مالک نے سیل شدہ سکول زمین بوس کرکے سامان غائب کردیا جس کے باعث سکول انتظامیہ کو لاکھوں روپے کا نقصان ہوا اور طلباء کا قیمتی سال بھی ضائع ہوگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار خان نے کمشنر ساہیوال ڈویژن کوتحقیقات کاحکم دیدیاہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں