ساہیوال، ڈکیتی کی وارداتیں، زیور اور موٹر سائیکل چوری

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی‘زیوراورموٹرسائیکل سے محروم ہوگئے۔ڈکیتی کی پہلی واردات 55ایکس سکیم 3فریدٹاؤن میں ہوئی جہاں شیخ شاہد اپنے گھر میں اہل خانہ کے ہمراہ موجودتھاکہ شام پانچ بجے کے قریب چارنامعلوم مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوگئے جنہوں نے گن پوائنٹ پر انہیں یرغمال بناکر گھر سے نقدی‘طلائی زیورات وغیرہ مالیتی 20لاکھ روپے لوٹ لئے۔دوسری واردات میردادمعافی پٹرول پمپ کے قریب ہوئی جہاں سے افتخاراپنے گھرجارہاتھاجسے راستہ میں تین نامعلوم مسلح ملزموں نے زبردستی روک کر گن پوائنٹ پر اس سے موٹرسائیکل وموبائل فون وغیرہ مالیتی 40ہزار روپے چھین لئے اورفرارہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں