ساہیوال، خواتین کو چھیڑنے والا اوباش پکڑا گیا

ساہیوال(بیورورپورٹ)راہگیر خواتین کو چھیڑنے والا دھڑلیاگیا۔ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال ساہیوال میں ڈیلی ویج پر ملازم عمر مسیح اپنے دوست کے ہمراہ عرصہ دراز سے بلال کالونی‘طارق بن زیادکالونی‘نئی آبادی اورآس پاس کی آبادیوں کی رہائشی خواتین‘سکول وکالج جانیوالی بچیوں کا موٹرسائیکل پر پیچھاکرتا اوراکیلی لڑکی کے ساتھ زبردستی نازیبا حرکات کرنے کی کوشش کرتا۔خواتین شرم کے مارے خاموش رہتی جبکہ بعض اپنے گھر بتاتیں۔ملزم کو علاقہ مکینوں نے متعدد بار سمجھایا لیکن ملزم بازنہ آیا۔گزشتہ روز بلال کالونی نزد مسجد گنبد خضریٰ کے قریب ملزم عمر ایک اکیلی خاتون کے ساتھ زبردستی بدتمیزی کررہاتھاجسے راہگیروں نے پکڑکر پولیس تھانہ فتح شیر کے حوالہ کردیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے اقبال جرم کرلیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں