ساہیوال، نقل نہ کروانے پر انسپکٹر انٹی کرپشن کی پروفیسر کو دھمکیاں

ساہیوال (بیورورپورٹ) ایل ایل بی کے امتحان میں نقل نہ کروانے پر انسپکٹر ہیڈ کوارٹر ساہیوال انٹی کرپشن کی سپرنٹنڈنٹ امتحانات کو سنگین نتائج کی دھمکیاں۔ کمشنر ساہیوال نے سخت نوٹس لے لیا۔انسپکٹر ہیڈ کوارٹر انٹی کرپشن ساہیوال عبدالغفار پٹھان ایل ایل بی کے امتحان میں کتاب کھول کر پیپر دینا چاہتے تھے منع کرنے پرسپرنٹنڈنٹ پر غنڈے لے کرمبینہ حملہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے مقامی سکول گورنمنٹ محمودیہ ہائی سکول میں ایل ایل بی امتحانات ہورہے ہیں جس میں انسپکٹر ہیڈ کوارٹر انٹی کرپشن ساہیوال عبدالغفار پٹھان بھی امتحان دے رہے ہیں گزشتہ روز وہ کتاب کھول کر پیپر حل کرنا چاہتے تھے جسے سپرنٹنڈنٹ امتحانی مرکز حافظ اشفاق ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈگری کالج عارفوالا نے منع کیا تو عبدالغفار پٹھان غصے میں آ گیا اور سپرنٹنڈنٹ کو سی او انٹی کرپشن کا تعارف کروا کر سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کردیں اگلے روز مبینہ طور پر عبدالغفار پٹھان چند غنڈے لے کر سپرنٹنڈنٹ کو ہراساں کرتا رہا حافظ اشفاق نے الزام علیہ کے خلاف ڈی پی او ساہیوال کو درخواست گزاری جس پر کوئی کاروائی عمل میں نہ لائی گئی جس کے بعد معاملہ کمشنر ساہیوال عارف انور بلوچ کے نوٹس میں دیا گیا تو انہوں سخت اور فوری نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل آصف خان لودھی کوا حکامات جاری کئے کہ معاملے کو موقع پر جا کر چیک کریں اور رپورٹ ارسال کریں اس بارے ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ساہیوال کا کہنا تھا کہ سپریڈنٹ تحریری طور پر لکھ کر دیں انسپکٹر کے خلاف کارواء ہوگی جبکہ انسپکٹر ہیڈ کوارٹر غفار خاں سے متعدد بار موقف جاننے کے لیئے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے کال ریسیو نہ کی جبکہ سپریڈنٹ امتحان حافظ اشفاق کا کہنا تھا کہ چند روز سے انسپکٹر مجھے سفارشیں کروارہا تھا کہ امتحان میں نقل کروائی جائے میرے نہ ماننے پر انسپکٹر اس اقدام پر اتر آیا سپریڈنٹ امتحان نے وزیر اعلء پنجاب عثمان بزدار۔ آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی۔ ڈی جی انٹی کرپشن حسین اصغر ودیگر متعلقہ افسران سے نوٹس لے کر انسپکٹر کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں