نئے ڈپی او ساہیوال نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن(ر) محمد علی ضیاء نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیاہے انہیں دفتر پہنچے پرپولیس کے مسلح چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ایس پی انوسٹی گیشن سجادحسین گجر‘ ڈی ایس پیز اور دفتری سٹاف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔سلامی کے بعد انہوں نے یادگار شہدا ء پربھی حاضری دی اور شہدائے پولیس کی عظمت کو سلام کیا۔ بعدازاں انہیں بریفنگ دی گئی اورانہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت پولیس کا اولین فریضہ ہے اور پولیس اپنے اس مقدس فریضہ کی انجام دہی کیلئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں