ساہیوال، کل پنجاب بھر کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے

ساہیوال ( ایس این )پنجاب حکومت نے کل اسکولوں اور کالجوں کو بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔ محکمہ تعلیم نے امن و امان کی صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا۔کل یکم نومبر بروز جمعرات کو پنجاب بھر میں تمام نجی اسکول بند رہیں گے، اسکول بند رکھنے کا فیصلہ آسیہ بی بی فیصلے کے تناظر میں احتجاج کے پیش نظر کیا گیا ہے۔حکومتی ترجمان کے مطابق اسکولوں کو یکم نومبر کو ملکی سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بند رکھا جا ئے گا جب کہ اس دوران تمام اسکولوں کی ٹرانسپورٹ بھی بند رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں