ساہیوال، تحریک لبیک کے کارکنوں پر پولیس کا لاٹھی چارج

ساہیوال ( بیورورپورٹ)سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف تحریک لبیک کے کارکنوں کا پریس کلب کے باہر احتجاج ‘کارکنوںا ورپولیس کے درمیان جھڑپیں ‘دونوںطرف سے لاٹھی چارج ‘درجن سے زائد کارکنان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی طرف سے آسیہ ملعونہ کی رہائی کے فیصلے کے خلاف تحریک لبیک کے کارکنوں نے پریس کلب کے باہر شدید احتجاج کیااس دوران کارکنوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور دونوں اطراف سے ایک دوسرے پر لاٹھیاں برسائی گئیں۔ لاٹھی چارج کے نتیجہ میں پولیس اہلکار اور کارکنان زخمی بھی ہوئے ۔ پولیس نے درجن سے زائد کارکنان کو گرفتارکرلیا۔
مزید اس ویڈیو میں دیکھیں:

اپنا تبصرہ بھیجیں