ساہیوال، ڈکیتی کی وارداتیں، موبائل، لیپ ٹاپ چوری

ساہیوال (بیورورپورٹ )ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتیں‘ملزمان نقدی ‘موبائل فون ‘لیپ ٹاپ ‘طلائی زیورات اور مویشی لے اڑے ۔ ڈکیتی کی واردات نواحی گائوں139/9-Lمیں ہوئی یہاں محمد نواز اپنے رقبہ سے پیدل گھر جارہاتھا کہ راستے میں عمیر وغیرہ4ملزمان موٹرسائیکل نمبری2329/SLMپر پیچھے سے آئے اور گن پوائنٹ پر روک لیا اور نقدی وموبائل فون مالیتی 18ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے۔چوری کی مختلف وارداتوں دفتر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سے نامعلوم ملزمان نے لیپ ٹاپ ‘محلہ نورپارک میں ایک ملزم ساجد نے گوہر منظور کے کمرہ سے نقدی وطلائی زیورات کل مالیتی1لاکھ65ہزارروپے اور 78/5-Rمیں بلال رضا وغیرہ تین ملزمان نے ندیم حیدر کے احاطہ سے 4بکرے مالیتی1لاکھ20ہزارروپے چرالئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں