پی پی 201 چیچہ وطنی، پی ٹی آئی نے میدان مار لیا

چیچہ وطنی: چیچہ وطنی کے حلقہ پی پی 201 کے ضمنی انتخابات میں غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے صمصام بخاری نے پی پی 201 کے ضمنی الیکشن میں میدان مار لیا ہے. اب تک 205 میں‌سے 168 پولنگ اسٹیشنز سے موصول ہونے والے نتائج کے مطابق صمصام بخاری نے 46431 ووٹ حاصل کیے ہیں جب کہ (ن) لیگ کے محمد طفیل جٹ 39154 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں.پی پی 201 شہری علاقوں اور قرب و جوار کے گاؤں پر مشتمل ہے. جس کی آبادی 375447 نفوس پر مشتمل ہے جس میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 230951 ہے.یہ سیٹ رائے حسن نواز کے بھتیجے رائے مرتضٰی اقبال نے چھوڑی تھی.

اپنا تبصرہ بھیجیں