ساہیوال، 3 وارداتوں میں موٹر سائیکل اور نقدی چوری

ساہیوال (بیورورپورٹ)چوری کی تین مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل‘ جوسر اورنقدی چراکرلے گئے۔ چور ی کی واردات کالج چوک میں ہو ئی یہاں نامعلوم ملزمان نے جاویدا ختر کی موٹرسائیکل نمبری259/SLMمالیتی 50ہزار روپے چرالی۔ دیگر وارداتوں 53/Xفرید ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے محمد ضرار کے گھرکے تالے توڑکر گھر سے جوسر اور کافی میکر مالیتی10ہزار روپے اور 52/5-Lمیں صادق وغیرہ 6ملزمان نے رانا وسیم بابر کی جیب سے85ہزارروپے چرالئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں