ساہیوال، پولیس نے ڈاکوؤں سے 3 موٹر سائیکلز برآمد کر لیں

ساہیوال (بیورورپورٹ) دوران ڈکیتی موٹرسائیکل چھیننے والے ملزمان کا تعاقب‘ فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ملزمان سے 3موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔ تفصیلات کے مطابق نورشاہ پولیس نے ڈکیتی کی واردات کے دوران موٹرسائیکل چھین کر فرارہونے والے ملزمان کا تعاقب کیااور ملزمان سے فائرنگ کاتبادلہ بھی ہوا جس کے بعد ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چھینی گئی موٹرسائیکل اور ملزمان کے زیر استعمال دو موٹرسائیکلیں چھوڑ کرفصلوں میں گھس کرفرارہوگئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر غلام مبشر میکن نے ایس ایچ اوتھانہ نورشاہ انسپکٹر مہدی حسن‘ سب انسپکٹر سخاوت علی اور دیگر اہلکاروں کو بہادر ی کامظاہرہ کرنے پر تعریفی اسناد دی ہیں۔ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے متحرک ہے جنہیں جلد گرفتار کرنے کاامکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں