ساہیوال، لوئر باری دوآب سے گلی سڑی لاش برآمد

ساہیوال (بیورورپورٹ) نہر ایل بی ڈی سی میں نامعلوم شخص کی تیرتی ہوئی گلی سڑی نعش برآمد‘مقدمہ قتل درج۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 54/4-Rکے قریب نہر لوئر باری دوآب میں نامعلوم شخص کی تیرتی ہوئی نعش برآمدہوئی ہے جسے ریسکیو1122نے نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کردیاہے۔نعش گلی سڑی اور پھولی ہوئی ہے جس کے ہاتھ پاؤں اور گردن ازار بند کے ساتھ بندھے ہوئے ہیں۔ خیال کیاجاتاہے کہ نامعلوم ملزمان نے اسے باندھ کر قتل کیاہے۔ پولیس تھانہ نورشاہ نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ قتل درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں