ساہیوال، آلودگی پھیلانے والے بھٹوں کے خلاف کارروائی

ساہیوال(بیورورپورٹ)محکمہ ماحولیات نے آلودگی پھیلانے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے اور غیر معیاری ایندھن استعمال کرنے اور مقررہ ریٹ سے مہنگی اینٹیں فروخت کرنے کی شکایات پر نورشاہ اور کمیر کے علاقوں میں بھٹوں کی انسپکشن شروع کر دی ہے -یہ بات اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ ماحولیات علی اعجاز نے بتائی -انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کے مرتکب دو بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کروائے گئے ہیں جبکہ مزید 7بھٹوں کو وارننگ لیٹر بھی جاری کئے گئے ہیں -انہو ں نے مزید بتایا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے ماحولیاتی آلودگی کو روکنے کے لئے20اکتوبر سے بھٹہ جات کی بندش کے حوالے سے برکس کلن ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے بھی مذاکرات کئے گئے اور انہیں ماحول دوست نئی زگ زیگ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کی ہدایت کی جو نہ صر ماحول دوست ہونے کے ساتھ ساتھ لاگت میں بھی سستی ہے –

اپنا تبصرہ بھیجیں