ساہیوال، پنجاب ٹیچرز یونین کے زیر اہتمام سلام ٹیچرز ڈے کی تقریب

ساہیوال(بیورورپورٹ)پنجاب ٹیچرزیونین کے زیراہتمام گورنمنٹ شہدائے اے پی ایس ہائی سکول ساہیوال میں “سلام ٹیچرڈے”کے حوالہ سے ایک خصوصی تقریب منعقد کی گئی جس کی صدارت مرکزی صدرملک لطیف شہزادنے کی جبکہ مہمان خصوصی پروفیسرطارق محمودملک تھے۔تقریب میں پرنسپل ڈاکٹر نوید عظمت رانا‘زاہدرشیدگجر‘ضلعی چیئرمین پی ٹی یوساہیوال ملک محمد انور‘ضلعی صدرپاکپتن جمشید علی خان‘تحصیل صدرچوہدری محمدصدیق‘عدنان بھٹی‘شاہ محمدگجر‘سید صفدرشاہ پی ٹی یوکے عہدیداران ودیگر اساتذکرام کی کثیرتعدادبھی موجودتھی۔مرکزی صدرملک لطیف شہزادنے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کے کردارواہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی،انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ اساتذہ کے مسائل کو حل کیاجائے جبکہ پنجاب بھرمیں اساتذہ کے ٹرانسفرپرسے پابندی ختم کی جائے،تمام کیڈرکی پرموشن کی جائے،رخصت اتفاقیہ دی جائے۔پنجاب ایگزمینیشن کمیشن امتحانات کا معاوضہ بھی فوری طور پراداکیاجائے۔ضلعی صدرپاکپتن جمشید علی خان نے کہاکہ استادکی عزت بحال کی جائے دیگرصوبوں کی طرح پنجاب میں بھی ٹیچرز کو ٹائم سکیل دیاجائے اوراساتذہ کو درپیش مسائل کا فوری حل کیاجائے۔آخر پر ریٹائراساتذہ کی خدمات کوسراہاگیا اوران میں اسنادبھی تقسیم کی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں