ساہیوال، سرما کی آمد آمد، مچھلی کی فروخت شروع

ساہیوال(بیورورپورٹ)موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی مارکیٹ میں مچھلی کی فروخت شروع ہوگئی۔تفصیل کے مطابق موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی شہرسمیت ضلع بھرکی مارکیٹوں میں مچھلی کی فروخت شروع ہوگئی ہے.سردی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی مچھلی کا استعمال بڑھ جاتا ہے اور گلی محلہ میں تازہ مچھلی فروخت کرنے والوں کی صدائیں سنائی دیتی ہیں۔ راولپنڈی کے شہریوں کی مچھلی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے خان پور ڈیم بڑا ذریعہ ہے جہاں مچھلی کے شکار کے ساتھ ساتھ مچھلی کے بیوپاری بھی مچھلی کی خرید و فروخت کرتے دکھائی دیتے ہیں تاہم موسم میں تبدیلی کے ساتھ ہی شہریوں کی بڑی تعدادنے مچھلی کی خریداری شروع کردی ہے اس حوالے سے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیاکہ وہ مچھلی مارکیٹوں میں صفائی ستھرائی بہتربنانے کے ساتھ ساتھ مچھلی کی قیمتوں میں بھی کمی لائیں‘ ہرسیزن میں مچھلی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی ہیں اس لیے انتظامیہ اپناکرداراداکرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں