ساہیوال، گیسٹرو سے 3 افراد جاں بحق

ساہیوال(ایس این این ) یہاں نواح میں گیسٹرو سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ چک138/9.Lکی 60سالہ منظوراں اور چک62/S.Pکی 45سالہ مریم اور48سالہ نا معلوم سبزی منڈی سے گیسٹرو کے سبب بے ہوشی کی حالت میں سول ہسپتال لایا گیا مگر تینوں دم تور گئے ۔دیگر درجنوں افراد کو گیسٹرو کے سبب ہسپتال دا خل کرا دیا گیا جن میں الفت امجدکی حا لت نازک ہے۔شہریوں نے گیسٹرو کے تدارک کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں