ساہیوال، ضلع دار کو دھمکیاں دینے پر 6 افراد کے خلاف مقدمہ

ساہیوال( بیورورپورٹ)ضلعدار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے والے6ملزمان کے خلاف مقدمہ درج۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ انہار کی طرف سے 18-A/WMمیں ساڑھے تین ایکڑ میں سرکاری کھال نکالنا تھا جو اظہر وغیرہ کی مداخلت سے اڑھائی سال نہ نکالاگیا ۔گزشتہ روز ضلعدار میاں اعجاز پولیس کے ہمراہ کھال نکلوانے کیلئے گئے تو اظہر وغیرہ 6ملزمان نے کار سرکار میں مزاحمت کرتے ہوئے بد تمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پولیس تھانہ ہڑپہ نے ضلعدارکی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں