ساہیوال، ڈکیتی کی 2 وارداتیں، موٹر سائیکل و نقدی چھین لی گئی

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان موٹرسائیکل‘ موبائل فون اور نقدی چھین کرفرار‘ڈکیتی کی واردات نواحی گاؤں 70/4-Rکے قریب ہوئی یہاں نواب علی ساہیوال شہر سے موٹرسائیکل پر گاؤں اپنے گھر جارہاتھا کہ راستے میں 2نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور ان سے نقدی‘1لاکھ روپے چھین کرفرارہو گئے۔ دوسری واردات نواحی گاؤں 142/9-Lکے قریب را ت کے وقت ہوئی یہاں غلام شبیر اپنی موٹرسائیکل پر نائی والا بنگلے سے 142/9-Lجارہاتھاکہ راستے میں 3نامعلوم ملزمان نے گن پوائنٹ پر روک لیا اور موٹرسائیکل نمبری6405/RiL موبائل فون اور نقدی 25ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں