ساہیوال، آبپارہ ٹاؤن میں‌ٹرک اڈہ شہریوں کے لیے وبال جان

ساہیوال(بیورورپورٹ)آبپارہ ٹاؤن میں ٹرکوں کا اڈہ شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا‘ سڑک پر ٹرک دھونے اورپانی کھڑا ہونے سے سڑک ٹوٹ پھوٹ کاشکار‘ راہگیروں کو گزرنے میں دشوار ی‘اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق آبپارہ ٹاؤن میں جھال روڈ سے ویو ہوٹل کو جانے والی سڑک پر ٹرک مالکان صبح سویرے لائنیں بناکر ٹرکوں کو دھونا شروع کردیتے ہیں جس کے باعث یہاں سے گزرنے والے افراد اور مختلف دیہاتوں سے دودھ لیکر آنیوالے گوالے اور دیگر راہگیروں کو دشواری کاسامنا کرناپڑتاہے۔ شہریوں کا کہناہے کہ ٹرکوں کی دھلائی کے بعدپانی کا نکاس نہ ہونے کی وجہ سے پانی سڑک پر جمع ہوجاتاہے جس سے سڑک پر پھسلن اور مسلسل پانی کھڑا رہنے سے سڑک میں بڑے بڑے کھڈے بن چکے ہیں۔پانی کھڑا ہونے سے چھوٹے موٹے حادثات روزانہ کی بنیاد پر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے شہری انتہائی پریشان ہیں۔ انہوں نے کمشنر‘ڈپٹی کمشنر اور میئر ساہیوال سے مطالبہ کیا ہے کہ پانی کے نکاسکا بندوبست‘سڑک کی مرمت کروانے اورسڑک پر ٹرکوں کو دھونے کا سلسلہ بند کروایاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں