ساہیوال،گرلزہائی سکول محمد پور کمپیوٹرلیب سے محروم

ساہیوال(بیورورپورٹ)گورنمنٹ گرلزہائی سکول محمد پور کمپیوٹرلیب سے محروم،والدین وطالبات شدید پریشان۔تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ موضع محمدپورمیں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی سکول میں کمپیوٹرلیب نہ ہونے کی وجہ سے طالبات کو پریشانی کاسامنا کرناپڑرہا ہے۔طالبات اوران کے والدین نے بتایاکہ دیہاتی بچیوں کو تعلیم حاصل کرنے کا واحد ذریعہ نزدیک ترین مقامی تعلیمی ادارہ محمد پورگرلزہائی سکول ہے جس میں کمپیوٹرلیب نہیں ہے جس وجہ سے ہماری بچیوں کو کمپویٹر کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے شہر جانا پڑتا ہے۔علاقہ مکینوں نے ڈپٹی کمشنر محمدزمان وٹواورسی ای اوتعلیم محمد ذوالفقارسے نوٹس لیکر اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں