ساہیوال، کم عمراور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کے خلاف ایکشن

ساہیوال(بیورورپورٹ)ڈی پی اوغلام مبشرمیکن کی ہدایت پر ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیورزاوربغیر ہیلمٹ کے موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن،150سے زائد موٹرسائیکلوں کو بندکردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال غلام مبشرمیکن کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد کی نگرانی میں ٹریفک عملہ نے کم عمرڈرائیورزاوربغیر ہیلمٹ کے سفرکرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کیاگیا۔گزشتہ روزمختلف مقامات پر کارروائی کے دوران 150سے زائد بغیر ہیلمٹ وکم عمر موٹرسائیکل سواروں کے چالان وبند کردیاگیا۔اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد نے بتایا کہ ڈی پی اوغلام مبشرمیکن صاحب کی خصوصی ہدایت پر کم عمر ڈرائیورزاوربغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف ایک دن 150سے زائدموٹرسائیکل سواروں کو بند اوران کے چالان کئے گئے انہوں نے کہاکہ کم عمر ڈرائیورزاورہیلمٹ استعمال نہ کرنے کی وجہ سے حادثات بڑھ رہے ہیں جن کی روک تھام کیلئے کارروائی کی گئی۔ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ کم عمرڈرائیورزکے والدین سے انڈیمنٹی بانڈ لیے جائیں گے اوردوبارہ خلاف ورزی کی صورت میں ان کے والدین کیخلاف مقدمات بھی درج کیاجائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں