ساہیوال،ڈاکے اور چوریاں جاری،اذان ہائٹس سے کار چوری

ساہیوال(بیورورپورٹ) چوری کی مختلف وارداتوں میں ملزمان تار‘موٹرسائیکل‘طلائی زیورات‘نقدی‘کپڑے اور لکڑیاں ودرخت چرالیں۔ چوری کی واردات اذان ہائٹس کے باہر ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے آصف علی کی کارنمبری1660/LEC مالیتی 12لاکھ روپے چرالی۔ دیگر وارداتوں طارق بن زیاد کالونی میں 3نامعلوم ملزمان نے عباس علی کے گھر کے تالے توڑکر موٹرسائیکل نمبری 7895/OKK طلائی زیورات وغیرہ مالیتی1لاکھ90ہزار روپے‘78/5-Rمیں نثار احمد وغیرہ 5ملزمان نے محمد حنیف کے احاطہ کے تالے توڑ کر لکڑیاں مالیتی 30ہزارروپے‘فتح شیر کالونی میں نامعلوم ملزمان نے نجم الحسن کے گھر کے تالے توڑکر نقدی وکپڑے کل مالیتی 1لاکھ50ہزارروپے اور 52/G-Dمیں فلک شیر نے نائب تحصیلدار محمد نوید کا درخت کیکر مالیتی5ہزاروپے چرالیا۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں