ساہیوال چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سالانہ انتخابات

ساہیوال(بیورورپورٹ) ساہیوال چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے سالانہ انتخابات میں کار پوریٹ کلاس میں ڈیمو کریٹک اور ایسوسی ایٹ کلاس میں اپنا گروپ نے میدان مارلیا۔ ساہیوال چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے انتخابات میں کارپوریٹ کلاس کی چار سیٹوں پر شیخ فیصل اکرام نے 174 ووٹ میں سے 132‘ شہزا دانجم انصاری 126‘میاں عمیر علی 124اور محسن چوہان 122ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مد مقابل عاطف حمید 22‘شاہد عزیز21‘میاں سعید اختر 18اور شیخ سکندر سلیم 2 ووٹ حاصل کرسکے۔ ایسوسی ایٹ کلاس میں چدہدری راشد حمید نے 723 ووٹ میں سے441محمد طفیل انجم 421‘شیخ جاوید رشید 386 اور جاوید خان بلوچ 355ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ ان کے مدمقابل ظفر سردار گھمن 345‘محمد اکرم 272‘عبدالقیوم 215اور ڈاکٹر معظم بیگ 149 ووٹ حاصل کرسکے۔ کارپوریٹ کلاس کے174 ووٹوں میں 148 اور ایسوسی ایٹ کلاس کے 723ووٹوں میں 656 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ ایسوسی ایٹ کلاس کے8ووٹ مستر د ہوئے۔ الیکشن کمیشن کے فرائص عبدالواسع‘ ولی محمد اور عمران علی غزالی نے انجام دیئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں