ساہیوال، فتح شیر روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار، عوام پریشان

ساہیوال(بیورورپورٹ) مین فتح شیر روڈ ٹوٹ پھوٹ کاشکار‘ طلباء وطالبات اورشہریوں کاگزرنامحال ہوگیا‘مذکورہ روڈتعمیر نہ ہونے شہریوں کاجینادوبھرکردیا‘ حکومت فوری نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ روڈ تعمیرکرے۔ تفصیلات کے مطابق مین فتح شیرروڈ جگہ جگہ ٹو ٹ پھوٹ کاشکارہے بڑے بڑے کھڈے بن چکے ہیں اورمذکورہ روڈ پر ساہیوال چیمبرآف کامرس کادفتر‘پرائیویٹ سکول اوردیگر کاروباری حضرات کے علاوہ بڑی بڑی رہائش گاہیں بھی ہیں لیکن یہاں سے ہیٹ ٹرک کرنے والے صوبائی وزیروفاقی ممبران اسمبلی نے آج تک مذکورہ روڈ کی تعمیر کرنے پرتوجہ نہیں دی اوریہاں سے گزرنے والے طلباء وطالبات‘شہری‘تاجراور دیگرافراد انتہائی افراد پریشان ہیں۔ شہریوں کاکہناہے کہ ممبران اسمبلی کے ساہیوال میں تعمیروترقی کے دعوے توبہت ہیں لیکن انہوں نے مذکورہ روڈتعمیر نہ کرکے فتح شیر کالونی کے مکینوں کوسزادی ہوئی ہے۔ انہوں نے حکومت پنجاب اوروفاقی حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ مذکورہ روڈ کوفوری تعمیر کرواکر عوام کادیرینہ مطالبہ پوراکریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں