بیوی سے ناجائز تعلقات کے شبے پر بھانجے کے ہاتھوں ماموں قتل

ساہیوال(بیورورپورٹ)بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ میں بھانجے نے فائرنگ کرکے اپنے ماموں کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق 70/4-Rمیں غلام علی اپنے گھر میں جھگڑے کے بعد اپنے بھانجے غلام قادر وغیرہ کے پاس رہنے لگا۔ گزشتہ رو ز اسے منانے کے لئے اس کی ہمشیرہ اور اس کا بہنوئی آئے تو اس دوران غلام قادر وغیرہ کا غلام علی سے جھگڑا ہوگیا اور ملزم غلام قادر نے فائرنگ کرکے غلام علی کو شدید زخمی کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال لے جاتے راستے میں دم توڑگیا۔ ملزم غلام قادر کو شک تھا مقتول غلام علی کے اس کی بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں۔پولیس تھانہ نورشاہ نے مقتول کے بھائی اصغر علی کی رپورٹ پر غلام قادر وغیرہ 3ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں